کراچی :پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوور میں حاصل کرلیا۔
میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنا لئے، تاہم پانچویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر کرس لن 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔تاہم ملتان نے جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 72 رنز بنا لئےتھے۔ تاہم باقی کھلاڑیوں نے بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 وکٹوں کے نقصان پر195رنز کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، ڈینیل کرسچن اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعقب میں کراچی کنگز نے شاندار کھیل کھیلا اور بابر اعظم نے 60 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 اور شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوور میں حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز کی جا نب سے شاہنواز دھانی نے دو اور سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی گئی ۔
واضح رہے پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ کراچی کنگزاور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago







