لندن : برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، سائنو فارم،سائنو ویک اور بھارتی کوویکس ویکسین لگوانے والے افراد اب برطانیہ کا سفر کرسکیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے سائنو فام اور سائنو ویک اور بھارتی کوویکس ویکسین کی منظوری دے دی ۔ ان ویکسینزکو لگوانے والے افراد برطانیہ کا سفر کرسکیں گے ۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہےکہ پاکستان سے چینی ویکسین لگوانے والے افراد بھی 22 نومبر سے برطانیہ جا سکیں گے۔
22 نومبر سے نافذ ہونے والے اس اقدام سے متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور پاکستان ،بھارت سمیت کئی ممالک کے ویکسین شدہ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔اس حوالے سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفری قوانین کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے ، جس کے پیش نظر 18 سال سے کم عمر کے تمام لوگوں کو سرحد پر مکمل ویکسین شدہ تصور کیا جائے گا اور وہ پہنچنے پر خود کو قرنطینہ کیے بغیر انگلینڈ میں داخل ہو سکیں گے۔
برطانوی محکمہ صحت حکام نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ریڈ لسٹ اور قرنطینہ کا نظام حفاظت کے لیے اہم ہے، اور جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم ضرورت پڑنے پران ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل






