Advertisement

آسٹریلیا کے کپتان کا دورہ پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان

آسٹریلیا کے وکٹ کیپراور کپتان ٹم پین نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 9th 2021, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا کے کپتان کا دورہ پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں کھیل کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی زیادہ کمفرٹ محسوس نہ کریں۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں میچز نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ دورے سے قبل کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا وفد سیکیورٹی اور کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ٹم پین نے کہا 2017 میں پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیم میں وہ بھی موجود تھے۔ پاکستان نے انتہائی زبردست سیکیورٹی پروٹوکول دیا۔ پوری زندگی میں ایسی سیکیورٹی نہیں دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں فراہم کردہ سیکیورٹی کا یہ عالم تھا کہ ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کے اردگرد پانچ پانچ کلومیٹر دور تک سڑکوں پر دکانیں بند کرادی گئی تھیں۔

پی سی بی  کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • چند سیکنڈ قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement