اسلام آباد: حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینٹ میں،،اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے حصول کیلئے پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا۔


تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کاردعمل سامنے آگیا ہے،ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی اورمیدان عمل میں بھی ہے، پیپلزپارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے کے حصول کےلئے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا، جس دن پی پی سینٹ سے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی اسی دن جاتی امراء میں ناشتہ میں بھی شریک تھی۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ قمرزمان کائرہ اور پی پی پی یہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھیں، قوم کو بتایا جائے کہ کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنا؟ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا اور غفورحیدری کو ہروایا کیا ایسانہیں تھا؟۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے بے تاج بادشاہ کہتے ہیں کہ حکومت 5سال پورے کرے، جب عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں یہ حکومت سوٹ کرتی ہے، اگر یہ ووٹ کو عزت دو کےساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کریں، ریاستی اداروں سے گفتگو بند کی جائے،اپنی جماعت کو تو ایک پیج پر لے آئیں، ان کے اپنے گھر میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے، تو بات چیت کے دروازے کس سے بند نہیں کرنے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عملاً ختم ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی کے جانے کے بعد پی ڈی ایم کی جان ختم ہو گئی، ہم پی ڈی ایم میں تھے توحکومت لڑکھڑا رہی تھی،اعتماد کا ووٹ لینے پر مجبورتھی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





