یمن : سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 110حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔

شائع شدہ 4 years ago پر Nov 10th 2021, 9:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق یمن کے شہرماریب پر سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں ایک سو دس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کئے گئے حملوں میں بائیس فوجی گاڑیاں اور اسلحے کا ایک ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔
عرب اتحاد نے 2015 میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو سہارا دینے کے لیے فوجی مداخلت کی، یمن کی خانہ جنگی 2014 میں حوثیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد شروع ہوئی، جس سے اگلے سال سعودی اتحادی افواج نے حکومت کی حمایت کے لیے مداخلت کی۔
تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، ہزاروں افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جسے اقوام متحدہ دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیتا ہے۔

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
- 5 منٹ قبل

چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت نے مزید چار پی ٹی آئی کارکنوں کو سزاسنادی
- 8 منٹ قبل

مریم نواز کا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل
جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بلاک بسٹربالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے نامور اداکارانتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل
دبئی سے اسلام آبادآنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر ریلوے کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات کو لاہور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا
- 23 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات