جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولاکامینارا کی ملاقات

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےیورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کی ملاقات ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولاکامینارا کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےیورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی،افغان صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا ہے۔ ای یو سفیر  نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

تجارت

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

 

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان نے ٹورنٹو کینیڈا کی پروازون کیلئے ٹکٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ 

کرایوں میں کمی کا مقصد  پاکستان سے کینیڈا جانےوالےمسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور دو ملکوں کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ


کراچی: بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔ 

بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے  لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 17 فراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر  اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہا ہے، وزیراعلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا کر ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کی برطرفی کا حکم دے کر درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کہ گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll