جی این این سوشل

پاکستان

اٹارنی جنرل خالد جاوید کورونا کی نئی قسم کا شکار ہو گئے

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹارنی جنرل خالد جاوید کرونا کی نئی قسم کا شکار ہو گئے
اٹارنی جنرل خالد جاوید کرونا کی نئی قسم کا شکار ہو گئے

جی این این کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید کورونا کی نئی قسم سارس کوویڈ ٹو کا شکار ہوئے، اور انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی حالت بہتر ہے جبکہ انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 23 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار176 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار836 ہے اور5لاکھ 45ہزار227 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 343، خیبر پختونخوا2 ہزار 72، اسلام آباد496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

 

دنیا

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے  ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے موغادیشو سے جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں صومالیہ میں تقریباً 88,000 افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی بنیادی طور پر تنازعات یا عدم تحفظ اور سیلاب کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اکتوبر اور دسمبر 2023 کے درمیان ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی وزراء سے ملاقاتیں ، اہم امور پر تبا دلہ خیال

وزیراعظم سے سعودی وزیر صنعت کی بھی ملاقات ہوئی سعودی وزیر صنعت نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی وزراء سے ملاقاتیں ، اہم  امور پر تبا دلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری  خالد آل فالیح ، سعودی عرب کے وزیر خزانہ  محمد آل جادان کی ملاقات اور سعودی وزیر برائے صنعت بندر بن ابراہیم الخیریف نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم کو "پرائم منسٹر آف ایکشن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں جس میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں؛آپ کا مشن ہمارا مشن ہے ۔سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے؛ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم سے سعودی وزیر صنعت کی بھی ملاقات ہوئی ۔سعودی وزیر صنعت نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ سعودی وزیر صنعت نے کہا کہ سعودی نجی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہوں اور یہ کمپنیوں کے نمائندگان بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ؛ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان اشتراک ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 وزیراعظم اور سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات میں اتفاق کیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا ۔ سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ویژن 2030 کے حوالے سے حکومتی سطح پر اصلاحات کیں اور مشکل فیصلے کئے۔

سعودی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر خادم حرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آل سعود ،سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اور سعودی وزیر وزراء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے پچھلے دور حکومت میں سعودی عرب کی حمایت اور مدد کی بدولت ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔

ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی۔

اتوار کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے، میزبان شہر لاہور ایک متحرک اقتصادی و ثقافتی مرکز اور بہترین کاروباری ماحول کی وجہ سے بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان دیرپا روابط کے قیام کے مثالی پس منظر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں ،نئے آئیڈیاز اور ایکشن پلان کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll