کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکورٹی اور ویزوں کی تحریری ضمانت مانگی ہے۔

پی سی بی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ بھارت میں اس سال ورلڈ کپ شیڈول ہے، بھارت کے ساتھ کئی مسائل کا سامنا ہے ، پاکستان نے بھارت سے سیکورٹی ، کورونا اور ویزوں سے متعلق وضاحت مانگی ہے ، کھلاڑیوں کو فل پروٹوکول کی بھی تحریری ضمانت مانگی گئی ہے ، آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ بھارت ہمیں تحریری وضاحت دے ۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت میں ورلڈ کپ نہیں ہوتا تو پھر یہ یو اے ای میں ہوگا ، امکان ہے کہ آئندہ ماہ تک اس کا کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ چیئرمین پی سی بھی نے کہا کہ اس سال بھی ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہے ، کیونکہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جلد جنوبی افریقہ اور پھر زمبابوے کا دورہ کرے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشن بورڈز کے ممبرز کا اعلان ہوگیا ہے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 90 سے 100 کوچز چاہئیں، بورڈ سب سے پہلے اپنے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کریں گے،یکم مارچ سے کلبز کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں سکول کرکٹ ختم ہوگئی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کیلئے سپانسر ڈھونڈیں، اس کے علاوہ ریجنز کو بھی خود کفیل بنائیں گے تاکہ وہ اپنے سپانسرز کے ساتھ مل کر اپنے معاملات چلا سکیں۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پہلے پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی اور اس کے بعد زمبابوے میں کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیسٹ چیمپیئن شپ ہوگی جس سے لڑکوں کو آرام کا موقع ملے گا۔ پھر دوبارہ چھ سے سات مہینے تک مسلسل ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ہوگی۔محمد حفیظ سے متعلق سوال کے جواب میں وسیم خان نے کہا کہ ان کے محمد حفیظ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں بلکہ انہیں کارکردگی کی بنا پر کنٹریکٹ دیا جا رہا تھا، محمد حفیظ نے خود ہی جون تک انتظار کرنے کا کہا ہے۔
پریس کانفرنس میں پی سی بی کے قانونی مشیر نے عمر اکمل کیس کے حوالے سے بتایا کہ کھیلوں کی عالمی عدالت میں ہم عمر اکمل کے خلاف جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔ قانونی مشیر نے بتایا کہ کھیلوں کی عالمی عدالت میں عمر اکمل نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ انہیں سزا نہیں ملنی چاہیے جبکہ پی سی بی کا موقف تھا کہ اگر دو سزائیں ہیں تو انہیں اکٹھے نہیں چلنا چاہیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایک سزا ٹھیک ہے اور ایک سزا درست نہیں ہے، جب سزا ہی ایک رہ گئی تو ہمارا قانونی نقطہ ہی ختم ہوگیا۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 گھنٹے قبل




