لندن : مقامی عدالت نے ہرشل پٹیل کو اپنے جرم کا اعتراف کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں جعلی شناخت رکھنے والے سابق بھارتی کرکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کیے ہوئے تھا۔سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اور 7سال برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔
متاثرہ شہری میلون ڈیاس کواپنی شناخت چوری ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب وہ کورونا کی ویکسین لگانے ایک میڈیکل سینٹر گئے اور انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن بہت دیر پہلے ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گے۔اس کے بعد میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کر کے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا۔سابق بھارتی کرکٹر نے نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت کیلئے65 ہزار پاؤنڈز خرچ کیے اور ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاؤنڈز کمائے، اس کے علاوہ جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 10 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 4 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 13 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago







