پاکستان
آصف زرداری کی سینیٹ انتخابات کیلئے آج اسلام آباد روانگی کا امکان
اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد روانگی کی تیاریاں کرلیں وہ کچھ دیر بعد چارٹرڈ طیارے کے ذریعے روانہ ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا وائرس اور ناسازی طبیعت کےسبب کافی عرصے سفر نہیں کررہےتھے، تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپناووٹ کاسٹ کریں گے، اور اس کے لئے ان کی آج اسلام آباد روانگی کا امکان ہے۔
آصف زرداری خصوصی طیارےسےکراچی ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی ٹرمینل سےروانہ ہونگے، جہاں وہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونگےاور5 بجے تک اسلام آباد ایرپورٹ لینڈ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کے اعزاز میں یکم مارچ کو عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ آصف علی زرداری 2 مارچ کو بلاول ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کےاعزاز میں منعقدہ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
تجارت
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے
حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل
پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔
ipregistration.pta.gov.pk
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
ٹیکنالوجی 10 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی