جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج آسٹریلیا نے اپنے نام کرلیا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کی دنیا کا نیا چیمپئن بن گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج آسٹریلیا نے اپنے نام کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں  172رنز بنائے اور آسٹریلیا  کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں  2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 85 رنز  کی جارحانہ اننگ کھیلی،مارٹن گپٹل 28،گلین فلپس 18 جبکہ جیمس نیشام نے ناقابل شکست  13 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سےجوش ہزلی ووڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایڈم زمپا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

نیوزی لینڈ کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور15 رنز پر کپتان ایرون فنچ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے 93رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 107 رنز پر پہنچا تو ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔ جبکہ گلین میکسویل 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے مچل مارش کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ ’اس ویڈیو کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور یہاں آنے والوں کی رہنمائی کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تارکین وطن، ملازمت کے متلاشی افراد اور وزٹ ویزا پر آنے والے سیاحوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی قوانین اور ضوابط سے خود کو واقف کریں اور ان پر عمل کریں۔

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ ’اس ویڈیو کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور یہاں آنے والوں کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ مقامی قوانین کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں، تاکہ کسی بھی قانونی مسئلے سے بچا جا سکے۔ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں قید، جرمانے یا یہاں تک کہ ملک بدری بھی شامل ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستانی شہریوں کو جاری کیے جانے والے دبئی ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی (جی ڈی آر ایف اے) کے ذریعے کی جاسکتی ہے جبکہ ابوظہبی اور شارجہ جیسی دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزوں کی تصدیق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ ملازمت کے متلاشی افراد کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے اپنے ممکنہ آجروں کی تصدیق کریں۔ کسی بھی غیر یقینی صورتحال کی صورت میں وہ ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے یا دبئی میں قونصلیٹ جنرل سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں وزارت انسانی وسائل اور امارات (موہرے) کی ویب سائٹ کے ذریعے لیبر قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے وسائل بھی فراہم کیے گئے ہیں، جہاں امیدوار ای میل یا چیٹ کے ذریعے خدمات استعمال کرسکتے ہیں۔ امیگریشن اور ویزا سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے درخواست دہندگان عامر سینٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ تاشیل سینٹرز کے ذریعے لیبر کے مسائل میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں کسی جرم یا تنازع کی صورت میں، تارکین وطن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر پولیس کو معاملے کی اطلاع دیں۔ ورک پرمٹ کی منسوخی کے ایک سال کے اندر کام کی جگہ کی خلاف ورزیوں کی اطلاع موہرے کو دی جانی چاہیے۔  ویڈیو میں میڈیکل ریکارڈ، درست پاسپورٹ اور ویزا کاپیاں، ملازمت کے تازہ ترین معاہدوں، مالی ریکارڈز اور آجر کی تفصیلات تک آسانی سے رسائی رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ان دستاویزات کو ہنگامی صورتحال کی صورت میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں قریبی اہل خانہ کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے۔ تارکین وطن کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان رقم کی منتقلی کے لیے سرکاری چینلز کا استعمال کریں اور شناختی کارڈ، سم کارڈ، پاسپورٹ، امارات آئی ڈی اور ای میل اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایڈوائزری میں آن لائن بینکنگ اور کریڈٹ کارڈ فراڈ کے خطرات پر روشنی ڈالی گئی اور دونوں ممالک میں لائف اور میڈیکل انشورنس حاصل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مزید برآں، تمام پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا گیا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں جاب لاس انشورنس حاصل کریں، جسے غیر رضاکارانہ طور پر روزگار کے نقصان (آئی ایل او ای) انشورنس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے قوانین پر عمل کرنا نہ صرف ہمارے لیے اچھے شہری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی ہیں جو ملک کی دوسری سب سے بڑی تارکین وطن برادری کے طور پر جانی جاتی ہے یہاں سالانہ لاکھوں افراد آتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll