جی این این سوشل

پاکستان

آئی سی سی کا سب سے بڑا تاج ،بابر اعظم کے سر پر سج گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا ہے جبکہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

BABAR AZAM
BABAR AZAM

ورلڈ کپ آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز ختم ہوا جس کے بعد آئی سی سی نے ایونٹ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ تشکیل دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیم میں 3 آسٹریلیا ، 2 انگلینڈ،2 پاکستانی ، 2 سری لنکا ، 2 جنوبی افریقا اور 1 نیوزی لینڈ کا کھلاڑی شامل ہے جبکہ کوئی بھی بھارتی پلیئر اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کپتان ، ڈیوڈ وارنر ، جوز بٹلر ، چریتھ اسالانکا ، مارکرم ، معین علی ، ونندو ہسارنگا ، ایڈم زمپا ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹرینٹ بولٹ ، نورکیا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان اس اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے جوش بٹلر ، ڈیوڈ وارنر اور بابر اعظم کے بطور اوپنر اس اسکواڈمیں شامل ہونے کی وجہ سے اوپنر محمد رضوان فہرست میں جگہ نہیں بناسکے۔

واضح رہے کہ ٹیم کا انتخاب آئی سی سی کے پانچ رکنی پینل نے کیا ہے اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، اُسے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا ۔

علاقائی

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

سموگ کے تدارک کےلئے لاہور سمیت پنجاب میں مزید پابندیاں عائد

لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز 24 نومبر تک بند رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سموگ کے  تدارک کےلئے  لاہور سمیت پنجاب میں مزید پابندیاں عائد

لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز 24 نومبر تک بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہو گی، ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی۔

لاہور اورملتان میں رسٹورنٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے، لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

سموگ کے پیش نظر لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز رات 8 بجے تک کام کریں گی، ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا جبکہ فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی اور تندوروں کو تمام پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ حاصل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی نے میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں 22 امیدواروں نے حصہ لیا، کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 161 تھی، جس میں 64 ہزار 223 میل ووٹرز اور 51 ہزار 938 فی میل ووٹرز تھے۔

ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 124 تھی، جس میں 52 مرد، 43 خواتین اور 29 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ 124 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 67 حساس اور 57 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ بوتھ کی تعداد 342 تھی، جس میں 187 مرد اور 155خواتین کے لیے قائم کیے گئے جبکہ پولنگ کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll