جی این این سوشل

تجارت

پنجاب میں آٹے کے سنگین  بحران کا خدشہ 

لاہور : صوبہ پنجاب میں چینی کے بعد  آٹے کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں آٹے کے سنگین   بحران کا خدشہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم فلور ملز نے صاف انکار کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل راولپنڈی، اسلام آباد اور منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اور آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ۔ 

دوسری جانب  فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹا بہت زیادہ مہنگا پڑے گا۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے اسٹاک میں 32 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، روزانہ کی بنیاد پر 18 ہزار ٹن گندم ریلیز کر رہے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن کی فلور ملز کو گندم جنوبی پنجاب سے خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا  اور کراچی میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے  کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

 

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہرے قتل میں ملوث مقامی شہری احمد بن صالح بن علی آل حسن کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا۔ شہری نے اپنے ہم وطن ابراہیم بن محمد بن احمد الشریف اور ان کی بہن نورہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll