جی این این سوشل

پاکستان

"ثاقب نثار کو توسیع دینے کا اختیار نہیں تھا، اپنی باتوں پر قائم ہوں": سابق سی جے جی بی سپریم کورٹ

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظورنہیں کی اور ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے توسیع نا دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

"ثاقب نثار کو توسیع دینے کا اختیار نہیں تھا، اپنی باتوں پر قائم ہوں": سابق سی جے جی بی سپریم کورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو میری مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظورنہیں کی اور ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے توسیع نا دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار گلگت میں میرے مہمان تھے، میں نے ثاقب نثار کے گلگت آنے پر کوئی سرکاری خرچ نہیں کیا تھا اور خبر میں دی گئی تمام باتوں پر قائم ہوں۔  
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینا وزیراعظم کا اختیار ہے، میں کوئی سیاسی شخصیت نہیں جو سیاسی بیانات دوں، جو بھی حقائق معلوم تھے سامنے لے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مدت ملازمت میں توسیع مانگنے کی کوئی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے پاس قانون کے مطابق مجھے توسیع  دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، ثاقب نثار کون ہوتے ہیں مجھے توسیع دینے والے؟

سابق چیف جسٹس جی بی رانا شمیم نے مزید کہا کہ حلف نامہ کب اور کس کو دیا یہ ابھی نہیں بتا سکتا لیکن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ماتحت نہیں ہیں۔

پاکستان

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

محمد یوسف باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ کی پوسٹ میں اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور لگن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیلنجز میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll