جی این این سوشل

دنیا

امریکا نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں

واشنگٹن: امریکا نے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے کورونا سفری پابندیاں نرم کردی ہیں۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر پاکستان، انڈیا، جاپان، لائبیریا، گیمبیا اور موزمبیق کے لیے اپنی کووڈ 19 سفری پابندیوں کو نرم کردیا ہے۔

امریکا نے اپنی تازہ ترین ٹرویل ایڈوائزری میں چیک ریپبلک، ہنگری اور آئس لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تینوں ممالک کے لیے اپنی سفری سفارشات کو لیول فور یعنی بہت زیادہ رسک تک بڑھا دیا ہے اور امریکیوں کو ان ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہفتے کے روز اب تک کے سب سے کم کورونا کیسز کا تناسب 0.78 فیصد ریکارڈ کیا تھا اور روز بروز کورونا کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے۔ یومیہ تعداد 200 تک محدود ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں امریکا نے پاکستان کو کووڈ19 ٹرویل ایڈوائزری کے رسک لیول 2 میں رکھا تھا تاہم اب کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے پاکستان کو لیول ون کی بھی کم ترین سطح میں شامل کردیا گیا ہے۔

 

دنیا

کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف  تحریک عدم اعتماد ناکام

کینیڈا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔  تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔

عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح وزیراعظم ٹروڈو اور ان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ 

عدم اعتماد تحریک کی ناکامی کی بعد بھی کینیڈین وزیراعظم کی مشکلات میں زیادہ کمی نہیں ہوئی کیونکہ ان کی حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹروڈو حکومت کی اہم اتحادی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم اس صورتحال کے باوجود جسٹن ٹروڈو کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پراعتماد ہیں کہ 2025 سے قبل ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کا جلسے احتجاج میں تبدیل، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری

28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا راولپنڈی کا  جلسے احتجاج میں تبدیل، ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں  جاری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔

پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے دائر درخواست بھی واپس لے لی اور خیبرپختونخوا کی قیادت نے احتجاج کو موثر بنانے کے لیے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی۔

28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر پٹیشن واپس لے لی گئی، پٹیشن پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے واپس لی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل اڈیالہ جیل سے راولپنڈی جلسے کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کی تھی جو آج سماعت کے لیے مقرر تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کے خلاف بل نامنظور کردیا ۔ 


تفصیلات کے مطابق اس بل کا مقصد ذات پات کی بنیاد پر امتیاز پر پابندی لگانا تھا ، اس بل کو پہلے مرحلے میں منظور کر لیا تھا ۔ 

 لیکن بااثر امریکی  نژاد ہندوستانی جو  خطیر رقم عطیہ میں دیتے ہیں ان کے دباؤ کی وجہ سے گورنر نیوزوم نے اسے ویٹو کر دیا۔

ہندوستان نے اپنا جابرانہ ذات پات کا نظام مغرب کو برآمد کیا ہے ، اس بل کا منظور ہونا یہ سماجی ناانصافیوں ہندوستان کے کمزور پہلوؤں میں سے تھا  ۔ 

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll