جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ : بی اے پی کے صدر ظہوربلیدی کا کہنا ہے کہ  ہم بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان عوامی پارٹی  نے مشترکہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدرظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ  ہم بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے،  کل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بی اے پی کے تمام اراکین بھرپور شرکت کرینگے۔

صدر بلوچستان عوامی پارٹی  نے کہا کہ  بلاشبہ موجودہ وفاقی حکومت نے پہلی بار جنوبی بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی، بلوچستان میں  سیاسی بحران کاخاتمے  وزیراعظم عمران خان کی مداخلت کے بغیر ناممکن تھا،  وزیراعظم عمران خان نے ہی اہم عہدوں پر بلوچوں کو نمائندگی دی،  وزیراعظم عمران خان ہی ناراض بلوچ کو قومی دھارے میں لانےکیلئے سنجیدہ ہیں۔

قبل ازیں صدرعارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے، مشترکہ اجلاس 17 نومبر، بروز بدھ، دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا۔اجلاس میں حکومت کی جانب الیکٹرانک مشین سمیت مختلف بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل حکومت نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا،جسے بعد میں موخر کردیا گیا تھا۔ فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ   انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے،تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔  پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے مو خر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

عدالت کا وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا    وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

دوران سماعت، عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام نہیں نکالا گیا کیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں اور نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے، پارلیمنٹیرین ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جا رہا ہے، اسپیکر صاحب بھی کہتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے اور ایک ہفتے میں عمل درآمد نہیں ہوتا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ نازش جہانگیر کی  فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف  تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔

نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔

دو ماہ گزرنے کے باجود اداکارہ نازش جہانگیر نے نہ 25 لاکھ روپے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری  کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ قطر امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll