جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے بنگلہ دیش کوہرا کر سیریز اپنے نام کرلی 

ڈھاکہ : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز  میں دو صفر    کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے بنگلہ دیش کوہرا  کر   سیریز اپنے نام کرلی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈھاکا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا  تھا ۔ جو پاکستان نے ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔

فخر زمان نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار نصف سنچری اسکور کی ۔ انہوں نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جبکہ محمد رضوان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم ایک رن بنا سکے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ہوا تو بنگلادیش کی پہلی وکٹ ایک رن پر ہی گر گئی جب بنگلادیش کے سیف حسن کو شاہین آفریدی نے صفر پر آؤٹ کیا۔پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی دوسری وکٹ 5 رنز پرگری،  محمد نعیم کو 2 رنزپر محمد وسیم جونیئرنے آؤٹ کیا۔

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی تیسری وکٹ 51 رنز پرگری، عفیف حسین کو 20 رنزپرشاداب خان نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری، محموداللہ کو 12 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 82 رنز پر گری، ناظم الحسن کو40 رنز پر شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ 

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 88 رنز پرگری، مہدی حسن کو 3 رنزپر محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے درمیان ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عرب اور مسلم حکام کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے، عرب ممالک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عرب اور مسلم حکام کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عرب اور دیگر مسلم ممالک نےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے عرب اور دیگر مسلم ممالک کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ۔

اجلاس میں اردن، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سمیت قطر، فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کے حکام نے شرکت کی۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق حکام نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر مؤثر پابندیاں عائد کرنے اور اسے ہتھیاروں کی برآمدات روکنے جیسے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکام نے ان جرائم پر اسرائیلی حکام سے جواب طلبی کے لیے بین الاقوامی قانونی ذرائع کو فعال کرنے، آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکنے اور اس کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے۔ حکام نے مغرب میں فلسطین کے حامی مظاہرین کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll