اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے، اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں۔


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ختم،اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث کی گئی۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو ن لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو بتایا جائے کہ شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالتا ہے، ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے، حکومت اداروں کا احترام کرتی اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔
وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کے لیے پرعزم، وزیراعظم کی ای وی ایم سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔ اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے۔حکومت نے اوورسیز کےساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے۔
ترجمانوں کے اجلاس میں بھی مہنگائی پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات اٹھا رہی، عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار پر اعتماد میں لیں۔

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 19 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 16 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 18 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل








