ہم تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیںوطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے:آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لاہور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی آرمی چیف نے کورکی آپریشنل تیاریوں اور کورونا سے متعلق اقدامات کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے لاہور میڈکل کالج کا بھی دورہ کیا اور اسکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزکا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انہوں نے لاہور میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز آرمی چیف کیساتھ تھے۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ ایل ایم سی پاکستان میں نمایاں کالج کے طور پر سامنے آیا ہے ایل ایم سی فزیکل تھراپی سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے نوجوان ملک اورانسانیت کی خدمت کےلیےبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔
آرمی چیف نے بیدیاں میں اگلےمورچوں کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی فارمیشن کمانڈرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور بلندعزم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں جوانوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 7 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 9 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 9 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 11 hours ago




