جی این این سوشل

دنیا

جنرل بپن راوت کے بیان پر چین برہم، وارننگ دیدی

ووکیان نے بھارت کو تنبیہ کی کہ اس طرح کے بیانات جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنرل بپن راوت کے بیان پر چین برہم، وارننگ دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیجنگ:  چین نے ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیا ہے۔

انگریزی اخبار دی ہندو کی خبر کے مطابق جنرل راوت نے رواں ماہ کے آغاز میں چین کو بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے اور شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں۔

اس پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر کرنل اور وزارت دفاع کے ترجمان ووکیان نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ایک پریس بریفنگ میں، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام غیر ضروری طور پر نام نہاد چینی فوج کے خطرے کے بارے میں بات کرتے ہیں جو کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ووکیان نے بھارت کو تنبیہ کی کہ اس طرح کے بیانات جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔

جرم

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 90 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 22 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 90 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف11 کارروائیوں کے دوران 90 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 8 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 5.3 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 22 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 630 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 32 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دوسری کارروائی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 8 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے 22.8 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد میں 2 کارروائیوں میں 4 ملزمان سے34.8 کلوگرام چرس اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

رنگ رود پشاور میں کوریئر آفس میں لاہور، شکر گڑھ اور پنو عاقل بھیجے جانے والے پارسل سے14.4 کلوگرام چرس، 4.2 کلوگرام افیون اور 800 گرام آئس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

سکھر میں کوریئر آفس میں لکی مروت بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری

وزیراعظم نے کم آمدنی والے صارفین کو کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے فراہم کرنے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کرد ی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کم آمدنی والے صارفین کی سہولت کیلئے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے فراہم کرنےکیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کا تیسرا اور حتمی دور منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس میں بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے سیل قائم کر دیا گیا جو پورے عمل کی کڑی نگرانی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے بھی ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، ہر ماہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، حکومتی محکموں میں مؤثر سزا اور جزا کے نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔اجلاس کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مسائل اور اس کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی صورتحال، نقصانات اور ان کی نجکاری و آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو ٹیرف ریشنالائیزیشن، صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو مختلف تجاویز میں گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے علاوہ دیگر استعمال کیلئے گیس کی بجائے بجلی استعمال کرنے کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پیش کئے گئے۔ وزیراعظم نے بریفنگ کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ منظور شدہ اصلاحات کا نفاذ معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سابق وزیرِ بجلی محمد علی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، ارکان قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، انجینئر قمر الاسلام، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll