نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی معیشت ایک مرتبہ پھر کورونا کے زیر اثر آگئی ہے، عالمی منڈی میں چند روز قبل جہاں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالر فی بیرل کے درمیان تھیں وہ اب 15 سے 10 فیصد تک کم ہوگئی ہے ۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالرفی بیرل ہوگئی جبکہ ڈبلیوٹی آئی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68 ڈالرفی بیرل کی سطح پرآگئی ہے ۔
قیمتوں س بڑی کمی کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے ۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق ورکنگ کا آغازکردیا ہے اور مقامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظا ہر کیا جارہا ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا کوئی جوازنہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اپریل 2020 کے بعد پہلی بار ان دونوں اقسام کے تیل کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے تک دنیا بھر کے ممالک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے باعث مہنگائی کی شدید لپیٹ میں تھے، امریکا اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے ذخائر سے 5 کروڑ بیرل خام تیل مارکیٹ میں لے آیا تھا تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ۔
خام تیل میں کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے جہاں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے وہیں پاکستان کیلئے یہ اچھی خبرضرور ہے کہ اس وجہ سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ۔

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 4 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل