جی این این سوشل

دنیا

آگ سے کھیلنے والے یقینی طور پر جل جائیں گے، چین کی امریکا کو تنبیہ

بیجنگ : چین نے امریکہ کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ "تائیوان کی آزادی" کے لئےآگ سے کھیل رہے ہیں وہ جل کر خاک ہو جائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آگ سے کھیلنے والے یقینی طور پر جل جائیں گے، چین کی امریکا کو تنبیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ "تائیوان کارڈ" کھیلنےسےبازرہے،اس   راستے پر جانے سے گریز کرے،  آگ سے کھیلنے والے یقینی طور پر جل جائیں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ  میں کہا کہ  چین نے تائیوان کے حکام کو اجلاس میں امریکی دعوت کی سختی سے مخالفت کی ہے،  جمہوریت کے بہانے، امریکہ "تائیوان کی آزادی" کی قوتوں کے کوپوڈیم فراہم کررہاہے، اس سےظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مختلف طریقوں سے "تائیوان کارڈ" کھیل رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ   یہ سرد جنگ کی ذہنیت اورمذموم سازش  پرقائم رہنے کو پوری طرح بے نقاب کرتا ہے۔  چین نے امریکہ کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ "تائیوان کی آزادی" کے لئےآگ سے کھیل رہے ہیں وہ جل کر خاک ہو جائیں گے۔

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امریکہ کا پا کستان سے توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی معاملات بڑ ھانے کا عزم

گرین پائیدار بانڈ کے اجراء کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ کا پا کستان سے توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی     معاملات بڑ ھانے کا عزم

 

پاکستان اور امریکہ نے متبادل توانائی، زراعت، ماحولیاتی تحفظ اور ٹیک انڈسٹری میں معاشی شراکت داری کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اِس عزم کا اظہار واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو   اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الیزبیتھ ہورسٹ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے انفارمیشین ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقعوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک  کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔ادھر وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ہادی الحسینی سے بھی ملاقات کی اور باہمی معاشی تعاون اور مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بات کی۔ ملٹی لیٹرل  انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور عالمی بینک گروپ کے رکن ہروشی مٹانو کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر اور سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ڈوچے بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے گرین پائیدار بانڈ کے اجراء کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll