سی اے اے نے پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت افریقہ کے 6 ملکوں اور ہانگ کو کیٹگری سی فہرست میں شامل کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت افریقہ کے 6 ملکوں اور ہانگ کو کیٹگری سی فہرست میں شامل کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی۔
سی اے اے کے مطابق جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، لیسوتھو، بوٹسوانہ، نمیبیا، ایسواتینی، کیٹگری سی میں شامل ہیں،کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کرلیا گیا۔
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ایرپورٹ پر ریپد انٹیجن ٹیسٹ ہوگا ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مثبت کورونا وائرس آنے پر مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں واپسی کی اجازت این سی او سی کی کمیٹی دے گی۔

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 11 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 12 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 13 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 12 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 11 گھنٹے قبل