اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقت ور لوگوں نے میری کردار کشی کی، میری تضحیک کے لئے اسکینڈلز اور جھوٹی خبریں لائی گئیں۔


وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اسلامی اسکالرشیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دو دہائیوں تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا، انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے، کامیابی اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے، انا کسی بھی شخص کو برباد کردیتی ہے، سچا ایمان انا پر قابو کرناسکھاتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا، میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے، طاقت ور لوگوں نے میری کردار کشی کی، میری تضحیک کے لئے اسکینڈلز اور جھوٹی خبریں لائی گئیں، جب میں سیاست میں آیا تو سیاست میں مافیا تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک امیر وہ ہے جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، میں نے مسلسل 22سال جدوجہد کی، میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانےکیلئےسیا ست میں آیا ، میں نے جب سیاست شروع کی تو میرے پاس سب کچھ تھا، دنیا میں مسائل مادیت پرستی کی وجہ سے پیدا ہوتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، میرٹ نہ ہوتو اشرافیہ وسائل پر قابض ہوجاتی ہے، ہمارے ملک میں قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 14 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 11 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 14 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 9 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 11 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 14 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago



