پاکستان
سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر ماضی کے طرز کا ہوگا: الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرتےہوئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ، جبکہ الیکشن کمیشن نے یہ واضح کر دیا کہ وقت کم ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر ماضی کے طرز کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر ، شاہ محمدجتوئی اور ناصر احمد درانی نے شرکت کی ۔جس دوران الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے صدارتی ریفرنس پر جاری ہونے والے فیصلے پر غور کیا اور اس پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کمیشن کی جانب سے کرپٹ پریکٹسز کو روکنے اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پوراکرنے کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکے،الیکشن کمیشن نے معاملے پرتین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے ،کمیٹی سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر 4 ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور متعلقہ افراد سے معاونت لے سکتی ہے،کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی آئی ٹی اور سعید گل شامل ہوں گے۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
تفریح
ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر
شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا
چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔
چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں لی نامی خاتون سے شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔
جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔
شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ 'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔
اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ 'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔
زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔
زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔
پاکستان
پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان ایک دن پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی