جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں ووٹ خریدنے سے متعلق نوٹس لےلیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو کانوٹس لے لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں ووٹ خریدنے سے متعلق نوٹس لےلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر لاہور  اور آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کرلیں، اس سلسلے میں چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی لاہور اور آئی جی ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کرائیں اور  ویڈیو میں موجود افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کریں، اس عمارت کی بھی شناخت کریں جہاں یہ غیرقانونی اقدام ہوا اور  غیرقانونی حرکات میں ملوث شخص کو گرفتارکریں۔

خیال رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز سے  حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

 

 

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوا، 2 لاکھ 14 ہزار935 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ روزسونا 1700 روپے تولہ سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll