جی این این سوشل

پاکستان

’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘

جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وفاقی  وزیر تعلیم  شفقت محمود  نے کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاعات پر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے  بارے میں تفصیلی علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ  امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔ دوسری جا نب وفاقی وزیر تعلیم نے  پنجاب میں  اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں  دی جانے والی چھٹیوں سے متعلق بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئےگی، چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوا ہے۔خیال رہے کہ  کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔

جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے "نواز شریف کسان کارڈ " کی منظوری

کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے "نواز شریف کسان کارڈ " کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی، پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے، ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں

فلوریڈا: قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اور روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا کو 4-6 ،6-0 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll