کینبرا : سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔


آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں، گزشتہ روز پیش آنے والے موٹر بائیک حادثے میں شین وارن کا پاؤں ٹوٹنے سے بال بال بچ گیا ۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن اپنے بیٹے جیکسن کے ساتھ 300 کلو وزنی موٹر سائیکل چلا رہے تھے، حادثے میں شین وارن 15 میٹر تک گھسیٹے گئے جبکہ اُن کا بیٹا خوش قسمتی سے اس حادثے میں محفوط رہا ۔

واضح رہے کہ2019ء میں سابق مایہ ناز لیگ اسپنر پر تیز گاڑی چلانے پر ایک سال ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ 145 ٹیسٹ میچز اور 708 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔
شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل





