جی این این سوشل

تفریح

گلوکارہ عروج آفتاب نے سب کو پیچھےچھوڑ دیا

لاہور: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلوکارہ عروج آفتاب نے سب کو پیچھےچھوڑ دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق موسیقی کے سب سے بڑے  گریمی ایوارڈ کیلئے پاکستان سے پہلی مرتبہ کسی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا ہے،36سالہ پاکستانی گلوکارہ کو دو کیٹگریز کیلئے نامزد کیا گیا۔

عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیوآرٹسٹ کی گیٹگری کیلئے نامزدکیا گیا ہے جبکہ عروج آفتاب کا مقابلہ دنیا کے بہترین موسیقاروں سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گریمی ایوارڈ موسیقی میں دنیا کا بہترین ایوارڈ مانا جاتا ہے،2022میں گریمی ایوارڈ کی 64ویں سالانہ تقریب ہوگی۔رواں سال ایوارڈ کیلئے 86کیٹگریز میں نامزدگیوں کا اعلان ہوا۔

خیال رہے کہ گریمی ایوارڈ جیتنے والوں کو جنوری کے آخر میں ایوارڈ دیا جائیگا۔

پاکستان

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی کرتار پور آمد

واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی  کرتار  پور آمد

لاہور: بیساکھی کا تہوار منانے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود دو ہزار چار سو سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری کرتارپور میں دو دن قیام کریں گے ، اس موقع پر ایویکیو ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہا کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ایوکیو ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی بائیس پشاور بارہ کوئٹہ تین گلگت دس مری چار اور مظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی گندم خریداری کے اہداف میں اضافے اور اس کی اچھی قیمت طے کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور رواں سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے ، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ فیصلہ کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائے گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کی جانب سے دلچسپی کے اظہار کے حوالے سے بات چیت کی۔سعودی وفد کے دورے کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں کی تکمیل کے لئے آئندہ مہینوں میں سعودی عرب کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر دوست ممالک سے بھی وفود کی سطح کے دورے ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ اس بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll