جی این این سوشل

دنیا

سعودی وزارت حج کا عمرے کیلئے ویزے، قرنطینہ کی شرائط کا اعلان

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے شرائط وضوابط کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی وزارت حج کا عمرے کیلئے ویزے، قرنطینہ کی شرائط کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی ۔ تاہم ایسے افراد جنھوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے، مگر وہ سعودی عرب میں منظورشدہ نہیں ، ان زائرین کو عمرہ کے مناسک ادا کرنے سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا ۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 48 گھنٹے بعد ان افراد کوکرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت نے بتایا کہ تمام زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے تشریف لائیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نے 9 اگست سے ان غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جنھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہو ۔

پاکستان

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر سید ابراہیم  رئیسی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے  ملاقات

ایران کے صدر نے آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو طرقہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج پر کسی بھی  قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اُن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ قبل ازیں ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر اسرائیلی فوج کے یونٹس کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی اطلاعات بارے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں آپ آنے والے دنوں جان سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی عائد کرنے کا اپنا ارادہ ترک کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور توجہ سے دیکھ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونٹ پر تنقید کی کسی بھی کوشش سے اسرائیلی فوج کے اقدامات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے، دوستوں اور شراکت داروں کے درمیان ایسے اقدامات درست اور مناسب نہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی۔ 

ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ابراہیم رئیسی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

کراچی اور لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی  گزشتہ روز جاری کر دیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے باعث شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی، آج تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے، تاہم پنجاب اور کراچی کے سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے ۔ 

واضح رہے کہ  ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی  بند ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll