توفیق عمر اور عمران فرحت نے 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں اننگز میں 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔


ڈھاکہ :پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو پاکستان نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔
پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگ میں یہ ہدف باآسانی حاصل کرلیا ۔ دوسری اننگ میں عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 71 رنز بنائے
اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا ۔
چٹا گانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔
قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اوپننگ جوڑی عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے لگاتار دوسری اننگز میں 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے توفیق عمر اور عمران فرحت کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
توفیق عمر اور عمران فرحت نے 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں اننگز میں 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
عبداللہ شفیق 71 اورعابد علی 91 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔
بنگلا دیش نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر کیا تو حسن علی مشفیق الرحیم کو کلین بولڈ کر دیا،انہوں نے 16 رنزبنائے۔
یاسر علی 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لٹن داس 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے دوسری اننگز کے ہیرو رہے، انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ساجد خان نے تین جبکہ حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 286 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی اور انہیں 44 رنز کی برتری حاصل تھی۔
بنگلہ دیش کے تیج الاسلام کی تباہ کن بالنگ کے سامنے پاکستانی بیٹرز ٹک نہ سکے تھے انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- 3 گھنٹے قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- ایک گھنٹہ قبل

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 13 منٹ قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل