پرتگال کے فٹبال کلب کے 13 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔


پرتگال کے فٹبال کلب کے 13 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق تمام پلیئرز کو قرنطینہ کرنے کے بعد ہفتہ کو ہونے والا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام 44 کھلاڑیوں اور کلب کے اسٹاف ممبرز بھی قرنطینہ ہو چکے ہیں، تاہم اومی کرون سے متاثرہ افراد میں وائرس کےاثرات کم ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک کھلاڑی حال ہی میں جنوبی افریقہ سے واپس آیا تھا، جہاں گزشتہ ہفتے اس نئے وائرس کی دریافت ہوا تھی۔ پرتگال جہاں کورونا کے خلاف دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح ہے، نے اس قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر سے ہی افریقی ملک جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور پاکستان سمیت کئی ممالک اب تک جنوبی افریقہ پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔
طبی حلقوں نے اومی کرون پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس کے ری انفیکشن یعنی پھیلاؤ کا خطرہ دیگر اقسام کی نسبت زیادہ ہے۔

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل