جی این این سوشل

تجارت

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد : بجلی  کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے  اضافہ ہوگا  نہیں ؟ نیپرا  اتھارٹی بجلی کی قیمتوں سے متعلق آج سماعت کرے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع  کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے رکھی ہے ،  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد، کوئلے سے 16.69فیصد رہی ۔ فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی ماہ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا، تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے40ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیکر فیصلہ کرے گی۔

دنیا

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطینی درخواست پر ووٹنگ کل (جمعہ) ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو  موثر  طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

سفارت کاروں نے مزید  کہا کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے ۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفاء پر اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم تینتیس ہزار آٹھ سوننانوے فلسطینی شہید اور چھہترہزار چھ سوچونسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll