ووٹوں کی خریداری ثابت ہونے پر معاملہ اسلام آباد بھیجا جائے گا۔


لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری ثابت ہوگئی تو الیکشن ملتوی ہوسکتا ہے، اگر اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوا اور الیکشن کے بعد فیصلہ ہوا تو امیدوار کو نا اہل کردیا جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ چیئرمین پیمرا، چیئرمین نادرا، آئی جی پولیس اور کمشنر لاہور کو خط لکھ کر ویڈیو کی فرانزک اور افراد کی نشاندہی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر نے منگل تک فرانزک اور کارروائی کی تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی امیدوارشائستہ پرویز ملک سے بھی فوری جواب طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری ثابت ہونے پر معاملہ اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی بھی ہو سکتا ہے۔ اگر معاملہ زیر التوا رہا اور الیکشن کے بعد ثابت ہوا تو امیدوار کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این اے 133 کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جن میں لوگوں کو پیسے دے کر ان سے قرآن پر حلف لیا جا رہا تھا کہ وہ فلاں امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ این اے 133 میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات مسترد ہوگئے تھے جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ دونوں پارٹیوں کی ہی ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 15 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 18 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل






