اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام ضمنی انتخابات بھی ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون بہت تیزی سے پھیلتا ہے،عوام اپنی ویکسی نیشن فوری مکمل کروائے،پاکستان نے کورونا کے خلاف بڑی شاندار جنگ لڑی ہے،عوام کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک کی پابندی یقینی بنائیں،شہریوں سے اپیل ہےکہ کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیرجاری رکھیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم کا استعمال بہت ضروری ہے،صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کی فنڈنگ ہو سکے گی،کسی بھی جمہوری ملک میں حکومت سازی کیلئے شفاف انتخابات انتہائی اہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این اے133کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی مبینہ خریداری پر تشویش ہے،الیکشن کمیشن کو مبینہ ویڈیوز کے حوالے سےکوئی اقدام اٹھانا چاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر دیئے جا رہے ہیں جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67فیصد کمی آئی ہے،ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 60روپے کمی ہوئی،بد قسمتی سےکراچی اور حیدر آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں،ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یوریاکی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے8ہزارروپےفی بیگ اورپاکستان میں1700روپےہے۔
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 10 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 12 گھنٹے قبل









