لاہور :اسموگ میں اضافے کے باعث لاہور ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ کیلئے ماحولیاتی لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ پر قابو نہ پانے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ مئیر لاہور ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ماحولیاتی کمیشن کے نمائندے پیش ہوئے ۔
چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے اسموگ کے تدارک کےلیے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ دیکھنا یہ ہے کہ اسموگ کا گراف نیچے آیا ہے یا نہیں ،پی ڈی ایم اے کے افسر نے بتایا کہ دھوئیں کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، پیر کے دن انڈکس 400کے قریب آیا ہے۔ اس ہفتہ میں انڈکس کافی کم تعداد ہوجائے گا ۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اسموگ کا انڈیکس کیسے نیچے آئے گا،پورے ریجن میں انڈکس 200 تک چل رہا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے افسر نے کہاکہ انڈکس 200 تک ہونے کی بڑی وجہ لوکل ٹریفک ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ یہی صورتحال رہی تو ہمیں ایک ہفتہ کے لیے ماحولیاتی لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا ، ہمیں پرائیوٹ دفاتر اور اسکولز کو ایک ہفتہ کے لیے بند کرنا پڑے گا ، لیکن آپ کہہ رہے ہیں کہ اتوار تک صورتحال بہترہوجائے گی۔
آپ کے کہنے پر ایک ہفتہ مزید رک جاتے ہیں اگر آپ ریلوے کے ذریعہ سفر کریں تو معلوم ہوگا کہ کتنی آلودگی پھیلائی جارہی ہے۔
لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں اسکول،دفاتر،اور نجی اداروں کو ایک ہفتے بند کرنا پڑسکتا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے سربراہ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اتوار تک مہلت مانگ لی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 گھنٹے قبل



