جی این این سوشل

دنیا

فضائی آلودگی: نئی دہلی میں ایک بار پھر اسکول بند کرنے کا اعلان

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فضائی آلودگی: نئی دہلی میں ایک بار پھر اسکول بند کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی پر ریاستی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رامانا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہورہا، صرف قوت برباد کیا جارہا ہے اور فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی حکومت کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر بھی شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین اور چار سال کے بچے اس صورتحال میں اسکول جارہے ہیں اور بڑے گھروں میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔

عدالت نے نئی دہلی کی حکومت سے اسکولوں اور دفاتر سے متعلق واضح پالیسی بھی طلب کی ہے۔ دوسری جانب عدالت کی سخت برہمی پر نئی دہلی کے وزیر ماحولیات نے کل سے ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر ماحولیات کا بھارتی خبر رساں ویب سائٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ سے نئی دہلی میں اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


 

 

پاکستان

دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی : صدر زرداری   کا      جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کواتین کا مخافظ قرار دے دیا

میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کواتین کا مخافظ قرار دے دیا

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے،  انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔

انہوں نے مجمے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے،  کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ  سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔  

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔  

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll