جی این این سوشل

تفریح

معروف بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والا شخص پکڑ ا گیا

تحقیقات کاروں کا کہناہے کہ اس شخص کا نام مکیش شاءہے جو کہ اتوار کی شب اداکارہ کے گھر کے باہر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والا شخص پکڑ ا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی : بھارتی تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ” ارومینا گھوش “ کو آخر کار سکھ کا سانس آ گیا، دو سال سے مسلسل دھمکیاں دینے والا جنونی مداح سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارومینا کی حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو ایک مرتبہ پھر سے متعلقہ شخص کے بارے میں شکایت در ج کروائی، یہ شخص اداکارہ کو مسلسل دو سال سے ہراساں کر رہاہے ، وہ ارومینا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہاہے ،پولیس نے اسے تیسری مرتبہ گرفتار کیا ہے ۔

تحقیقات کاروں کا کہناہے کہ اس شخص کا نام مکیش شاءہے جو کہ اتوار کی شب اداکارہ کے گھر کے باہر پہنچ گیا جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ، یہ شخص سروے پارک کے قریب رہتا ہے اور اسے قبل دو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے جس پرا سے 11 اور 8 دن کی جیل کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے ۔یہ شخص اداکارہ کو سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے دھمکیاں دیتا اور ہراساں کر تا رہا ۔

پاکستان

پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ہونے والی نجکاری کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی بڈنگ کی تقریب میں بلیو ورلڈ سٹی  کنسورشیم نے دس ارب روپے کی بولی لگا دی جس نے پی آئی اے کی انتظامہ کو پریشان کر دیا۔ 

 تقریب منعقد میں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی، نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نے نجکاری کی شرائط کو تسلیم کر لیا اور حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 30 لاکھ روپے مقرر کردی اور بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا تھا۔

پی آئی کی نجکاری کے واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، اس موقع پر واحد بڈر کی بولی پر قہقہے لگے۔

اسٹیج پر موجود لوگ بھی بولی پر خود مسکرا دیے، جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئر لائن کی بولی پر پی آئی اے انتظامیہ نے سر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم ازکم معین کردہ بولی 85 ارب مقرر  کی تھی۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی، اجلاس میں نجکاری، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60 فیصد شیئرز کی تقسیم کی توثیق کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

 جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ ایک  کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔  ٹرمپ نے بعد میں  کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔

سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“

واضح رہے کہ چند روز  قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید  کہنا تھا کہ  ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ذرائع  کے  مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے  پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں  پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے  کیس کی  مرکزی  ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll