اسلام آباد : فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے معافی مانگ لی ۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے رکن سندھ نثار درانی اور رکن بلوچستان شاہ محمد نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف نوٹس کی سماعت کی۔
سماعت میں اعظم سواتی نے مؤقف اپنایا کہ آئینی ادارے کے خلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے۔
ر کن سندھ نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نےبتایا کہ انہیں اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیا ہے۔ رکن سندھ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا، کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ؟
دورانِ سماعت اعظم سواتی کا تحریری جواب بیرسٹر علی ظفر نے پڑھ کر سنایا۔الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے اپنے تحریری جواب میں اعظم سواتی نے کہا کہ کبھی الیکشن کمیشن کو سیکنڈلائزڈ کرنے کی کوشش نہیں کی ، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔
جس پر رکن سندھ نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو آج کی پیشی کے لیے حاضری سےاستثنٰی دیتے ہوئے 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔
معاملے کا پس منظر
واضح رہے کہ 10 ستمبر کو قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2021 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے دوران اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی میں ملوث رہا ہے اور ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔
انہوں نے کمیٹی میں مجوزہ ترامیم پر ووٹنگ کے عمل سے قبل الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمیشن نے رشوت لے کر انتخابات میں دھاندلی کی۔اعظم سواتی کے ان ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن کے اراکین اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے تھے۔
اسی روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے آلہ کار کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر انہیں سیاست کرنی ہے تو الیکشن کمیشن چھوڑ کر الیکشن لڑیں۔
14 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن پر عائد کیے گئے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکار نوٹس جاری کرنے اور الزامات کے ثبوت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم 16 نومبر کو ایک سماعت کے دوران فواد چوہدری نےالیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی تھی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago




