جی این این سوشل

صحت

پھٹے ہوئے ہونٹوں کو سردی میں محفوظ بنانے کے چند آسان طریقے

خوب سارا پانی پئیں تاکہ آپ کے جسم میں پانی کی مقدار وافر مقدار میں ہو اور حساس ہونٹوں کے لئے بہترین رہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پھٹے ہوئے ہونٹوں کو سردی میں محفوظ بنانے کے چند آسان طریقے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جلد خشک اور روکھی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔۔۔ اور یہ اثرات صرف جلد پر ہی نہیں بلکہ ہونٹوں پر بھی واضح اور نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔ہونٹوں کے پھٹنے کا مسئلہ صرف بڑوں میں ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچوں میں بھی ہوتا ہے اور کبھی کبھی تو اس حد تک پھٹ جاتے ہیں کہ خون نکلنا شروع ہوجائے۔۔۔ جیسے ہی سردیوں کی آمد ہو تو اس مسئلہ کے حل کے فوری اقدامات شروع کردیں۔۔۔
 
جب سردیاں آتی ہیں تو ہم سب کچھ ڈھکتے ہیں اپنے جسم پر لیکن منہ زیادہ تر کھلا ہوا ہوتا ہے اور زیادہ تر ہوا کے سامنے ہوتا ہے اور سب سے اہم یہ کہ ہونٹ کی جلد آپ کے باقی جسم کی جلد سے مختلف ہوتی ہے۔۔ہونٹوں کی جلد کافی پتلی اور حساس ہوتی ہے۔ اور اسے کچھ زیادہ احتیاط سے رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ہمارے ہونٹ باقی جلد کے مقابلے میں دس گنا زیادہ جلدی خشک ہوتے ہیں ۔
 
بام لگائیں
اپنے ہونٹوں کو موائسچر دیں تاکہ وہ انہیں لاک رکھے اور پھٹنے سے روکے۔۔۔کوئی ایسا آئنٹمنٹ جس میں تیل، گلیسرین یا پٹرولیم شامل ہو بام کی صورت میں۔۔۔یہ آپ کے ہونٹوں کے لئے جیکٹ کا کام کریں گے۔

یہ نالگائیں
کچھ بام ایسے ہوتے ہیں جن میں کیمفور، یوکلیپٹس اور مینتھول شامل ہوتا ہے۔۔۔یہ وقتی طور پر تو بہت سکون دیتے ہیں لیکن اصل میں یہ پہلے سے زیادہ خشک بھی کر دیتے ہیں۔۔۔اس لئے آپ کو اسے بار بار لگانا پڑتا ہے۔۔۔لیکن اس سے گریز کریں
 
سن بلاک شامل ہو
ایسے لپ بام آتے ہیں جن میں سن بلاک شامل ہو۔۔۔چاہے موسم سردی کا ہو لیکن سورج پھر بھی نکلتا ہے جو آپ کے ہونٹوں کو جلاتا ہے۔۔۔اس لئے باقی جلد کی طرح ہونٹوں کو بھی ہمیشہ سن بلاک لگا کر ڈھکا کریں-
 
پانی پئیں
خوب سارا پانی پئیں تاکہ آپ کے جسم میں پانی کی مقدار وافر مقدار میں ہو اور حساس ہونٹوں کے لئے بہترین رہے۔ 

ہونٹوں کو زبان سے گیلا نہ کریں
کچھ لوگ قدرتی طور پر ہونٹوں کا علاج شروع کردیتے ہیں اور اپنی زبان سے ملتے ہیں تاکہ ہونٹ خشکی سے بچے رہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کا تھوک ہونٹوں پر لگتا ہے تو ہونٹ مزید خشک ہوجاتے ہیں۔۔بلکہ اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو ہاضمے میں مدد دیتے ہیں اور جب یہ ہونٹوں پر لگتے ہیں تو مزید تکلیف دیتے ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا عدلیہ  کی آزادی  اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے خط لکھنے والے ججوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کےلئے خیبرپختونخوا سے بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت، علی محمد خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔ ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے خط کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس خط کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں خط کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے  جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام خط بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ جلسے میں شرکت کرکے قیدی 804 کا ساتھ دیں

شیر افضل مروت نے کہا کہ ریلی کے روٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر چترال تک تمام جگہ سے لوگ شرکت کریں، پنجاب میں میانوالی اور دیگر اضلاع کو بھی شرکت کی دعت ہے۔ 30 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی اجازت مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے اس موقع پر وکلا تحریک کا اعلان کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

برلن: جرمنی کے شہر لیپزگ کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور تقریباً 35 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھی اور اس دوران بس الٹنے سے 35مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 6کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمن آپریٹر فلکس بس نے بتایا کہ بس میں 52 مسافر اور2 ڈرائیور تھے۔فلکس بس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی کے وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ،ہم اس سلسلے مقامی حکام اور سائٹ پر موجود ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ حادثے میں دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔

جرمن حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور موٹر وے کو دونوں جانب سے بند کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll