جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے دوسرے سیشن میں 113 رنز ، دو کھلاری آؤٹ

 اس وقت بابراعظم 30 رنز جبکہ اظہر 18 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے  دوسرے سیشن میں 113 رنز ، دو کھلاری آؤٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈھاکہ ؛ بنگلہ دیش میں کھلینے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم  کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے اور ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن میں  دو وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں پارٹنر شپ زیادہ لمبی نہ چل سکی اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ اوپننگ پر آنے والے عابد علی بھی اس مرتبہ کمال نہ دکھا سکے اور صرف 39 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ اس وقت بابراعظم 30 رنز جبکہ اظہر 18 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں ۔ 

پاکستان کی ٹیم میں عابد علی ، عبداللہ شفیق، اظہر علی، بابراعظم ، فواد عالم ، محمدرضوان، فہیم اشرف، حسن علی ، ساجد خان ، نعمان علی ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں شادمان اسلام، محمدالحسن ، نجم الحسین شانتو، مومن الحق، شکیب الحسن ، مشفیق ارحیم ، لٹن داس، مہدی حسن ، تاج السلام ، خالد احمد، عبادت حسین شامل ہیں ۔

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

لاہور پولیس نے شہری کے اغوا  برائے تاوان میں ملوث تین پولیس  اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
 لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو  اغوا کیا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll