لاہور: ،مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو لانگ مارچ اور دیگر اہم فیصلے کریں گے،عمران خان کی حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو مسلسل محنت کرنا ہو گی اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےرات کے12بجےلون کمیشن بنایا ، لون کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی ، کمیشن کونوازشریف دورمیں ایک دھیلےکی کرپشن نہیں ملی ، انہیں کرپشن کےثبوت ملتےتورات کے12بجےقوم کوبتاتے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں ڈالر122روپےکاتھا،آج179روپےکاہے ، ہماری ایکسپورٹ نہ ہونےکےبرابر،امپورٹ میں سیلاب آچکا ہے ، بنگلادیش کی جی ڈی پی320بلین ڈالر ، ہماری 272ارب روپےہے ، نوازشریف کےدورمیں جی ڈی پی5.8فیصدتھی ، 5 ہزار میگاواٹ کےجدیدترین منصوبےلگائےگئے ، تعلیم،صحت ودیگرمنصوبےشروع کیے ، ہم نےہزاروں میل سڑکیں بچھائیں،یہ سی پیک کے چیمپئن بنےہوئےہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کا پیچھا چھوڑ ہی نہیں رہے ، حکومت نے39ماہ میں20ہزارارب کےقرضےلیے ، قرضےلےکرپاکستان کی71سالہ تاریخ کاریکارڈ توڑاگیا ، تاریخی قرضہ لےکرایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی ، ورثےمیں قرضےملے،ہم نےادائیگیاں بھی کیں ، نوازشریف کی قیادت میں قوم کی خدمت کی ، 10 ہزار میگاواٹ سےزائدکےبجلی کےمنصوبےلگائے ، اس حکومت کانوازشریف حکومت سےکوئی مقابلہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےدورکےمقابلےمیں جی ڈی پی آدھی رہ گئی ، کورونا کے پیچھے چھپنےوالی حکومت وباسےپہلےکی کارکردگی دیکھ لے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 13 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 9 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 14 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 14 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 14 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 8 گھنٹے قبل






