کراچی: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق و فاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین بہت جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن کراچی شہر کو پیپلز پارٹی نے خراب کر دیا ہے اور ہم اگر سوال کرتے ہیں تو یہ ناراض ہو جاتے ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکولوں میں طلبہ نہیں بلکہ بھیڑ اور بکریاں نظر آتی ہیں جبکہ سندھ میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی،سندھ میں 70 فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت سندھ میں کام کرے تو ان کو کرپشن کا موقع نہیں ملے گا،سندھ میں تعلیم اور صحت کی بھی ابتر صورتحال ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی اپنائی،ملک کے دیگر علاقوں میں چینی 90 روپے لیکن کراچی میں 140 روپے فی کلو ہے جبکہ کراچی میں وفاق کے فنڈ سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 440 روپے اور پنجاب میں 11 سو روپے کا ہے،وفاقی حکومت آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی بھی دے گی۔

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- ایک دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 7 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- ایک دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 29 منٹ قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- ایک دن قبل









