جی این این سوشل

علاقائی

این اے 133 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز

لاہور: ووٹنگ کاعمل صبح8بجےسےشام5بجےتک جاری رہےگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این اے 133 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق این اے133میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کاآغاز کردیا گیا، ووٹنگ کاعمل صبح8بجےسےشام5بجےتک جاری رہےگا، 4لاکھ40ہزارووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے، تمام پولنگ اسٹیشنزپررینجرزاورپولیس کی نگرانی میں سامان پہنچایاگیا۔

حلقےمیں 254پولنگ اسٹیشنزقائم کیےگئےہیں،جن میں سے 199پولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردیاگیاہے، الیکشن میں  پولیس کیساتھ رینجرزکےدستےبھی تعینات ہیں، این اے ایک سو تینتیس  کے ضمنی انتخاب کے لیے حکومتی جماعت کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ، ن لیگ کی شائستہ پرویزملک اورپیپلزپارٹی کےاسلم گل مدمقابل ہیں۔

این اے133ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، پولیس نےاین اے133ضمنی الیکشن کیلئےسکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، ایس ایس پی آپریشنزکی نگرانی میں6ایس پیز،14ایس ڈی پی اوزفرائض سرانجام دیں گے۔44ایس ایچ اوز،52ڈولفن وپیرواور7کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔

پولیس کے مطابق مجموعی طورپر2ہزارسےزائدافسرواہلکارتعینات ہونگے، ضمنی الیکشن این اے 133 کےلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں، اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، مرد و خواتین کے کےلئے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤنشپ میں اسپشل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو پولنگ اسٹیشنز فزیکلی چیک کرنے کی ہدایت کی۔ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت دی جائے، پارکنگ اور پولنگ کیمپوں کو پولنگ اسٹیشنز سے دور بنایا جاۓ،پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاۓ گی۔

سی سی پی او لاہور نے حفاظتی حصار، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس،بیرئیرز اور خاردارتاروں سمیت دیگر لوجسٹک کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔

 سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز  ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ ، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر غور کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں  کاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll