Advertisement

ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ،بال بال بچ گئے

انقرہ : ترکی کی انٹیلی جنس سروسز نے صدر رجب طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 5th 2021, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ،بال بال بچ گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترکی کی انٹیلی جنس سروسز نے ہفتے کی شام صدر رجب طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی قصبے سیرت میں ایک ریلی کے آغاز سے پہلے جہاں اردگان خطاب کرنے والے تھے، ایک پولیس کار کے نیچے سے ایک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود فرانزک ٹیم نے گاڑی سے فنگر پرنٹس لیے ہیں اور مجرم کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement