دنیا
بھارت : ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومی کرون کا شکار
جے پور : بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کےکیسز کی تعداد21 ہوگئی ۔ جےپور میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقا سے شادی میں شرکت کرنے پہنچے تھے ۔
8 2نومبر کو ہونے والی شادی میں کم از کم 100 افراد نے شرکت کی تھی، لیکن راجستھان کے صحت کے حکام اب تک صرف 34 کے نمونے جمع کر سکے ہیں۔
دوسری جانب نئی دلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئی دلی میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو شخص تنزانیہ سے واپس لوٹا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور بھارتی ریاست گجرات میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار 306 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے 211 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی نئی قسم 'اومی کرون' کے کیسز دنیا کے 38 ممالک میں سامنے آئے ہیں تاہم اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں یوئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کنہا ہے کہ وہ تشویش کا باعث بننے والے ویریئنٹ کے بارے میں شواہد اکٹھے کر رہا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک اسے پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفریح
اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے
معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔
سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل ہیں۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
پاکستان
بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان