ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے کے بعد لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریباً 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔


نیویارک : دنیا کا امیر ترین شخص کا اپنا کوئی گھر ہی نہیں ہے، ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنا آخری گھر بھی بیچ دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا سیلیکون ویلی میں واقع گھر پانچ ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوا۔ انہوں نے سولہ ہزار اسکوائر فٹ پر واقع اپنا گھر اس کی اصل قیمت سے کم پر فروخت کیا۔
گھر سات بیڈ رومز، میوزک روم اور ایک گرینڈ بال روم پر مشتمل تھا۔ ایلون مسک نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تمام جائیدادیں فروخت کردیں گے۔
50 سالہ ایلون مسک پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ دیگر جائیدادیں فروخت کرنے کے بعد کیلیفورنیا میں 47 ایکڑ کی جائیداد ان کا “آخری گھر” ہے۔ ایک ماہ قبل ایلون مسک نے صارفین کی بات مان کر ٹیسلا کمپنی کے 5 بلین ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دئیے تھے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے تھے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں یا نہیں۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے کے بعد لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریباً 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

آزاد کشمیر کے دو وزرا مستعفی، وزیراعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات
- 4 hours ago
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 8 hours ago

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 8 hours ago

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 8 hours ago

طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
- 4 hours ago

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 hours ago

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 11 hours ago

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 10 hours ago
این ایچ ایس پی پنجاب کے زیرِ اہتمام ہیلتھ ڈیٹا اِن ایکشن صوبائی لرننگ ایکسچینج کا انعقاد
- 6 hours ago

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 7 hours ago

اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
- 4 hours ago

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 8 hours ago