برما : فوجی بغاوت کے بعد میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو پہلے فیصلے میں 4 سال کی قید سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یکم فروری کو بغاوت کے بعد سے فوج کی جانب سے آنگ سان سوچی کے خلاف سینکڑوں مقدمات میں سے پہلا فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ فوج کے خلاف اختلاف رائے کو ہوا دینے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سے متعلق سامنے آیا ہے۔
آنگ سان سوچی کے خلاف دیگر مقدمات میں بدعنوانی کے متعدد الزامات، ریاستی رازوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی، اور ٹیلی کام قانون شامل ہیں جس میں مجموعی طور پر ایک صدی سے زیادہ قید کی سزا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کی وجہ سے ہوئی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔
76 سالہ آنگ سان سو چی 2015 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار میں آئی تھیں جس کے بعد وہ جمہوریت کی جدوجہد میں کئی دہائیوں تک نظربند رہیں جس نے انہیں بین الاقوامی آئیکون میں تبدیل کردیا تھا۔
2017، آنگ سان سوچی کے دورِ حکومت میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بھی کیا گیا جس پر دنیا بھر کی جانب سے میانمار کی شدید مذمت کی گئی تھی۔بعد ازاں، آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل انعام بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 6 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 2 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 7 گھنٹے قبل

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 4 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 6 گھنٹے قبل