اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اسلام آباد میں دھرنا دینے سے پیچھے ہٹ گئی ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسلام آباد میں دھرنا دینے سے پیچھے ہٹ گئی ہے، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی اسلام آباد میں ایک روزہ شو کرنے کی تجویز دی ہے۔
مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے دائے دی ہے کہ اسلام آباد میں بھرپور انداز میں احتجاجی جلسہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر سے کارکنان کو جلسہ کے لئے فوری متحرک کرنے کی تجویز دی گئی ہے،سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر بضد ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں سخت موقف اختیار کیا ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیگر عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہے، اگر آج کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا فائدہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کریں ورنہ میں سربراہی سے مستعفی ہوتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم استعفوں کے معاملہ پر ایک بار پھر تقسیم ہوگئی ہے۔شہباز شریف کا موقف تھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہونا چاہیں۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل




