ویب ڈیسک: "دل دل پاکستان "سے شہرت پانے والےجنید جمشید کواس دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے، آج ان کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے ۔


جنیدجمشید3ستمبر1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کےوالد جمشید اکبرخان پاک فضائیہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے ۔ جنیدجمشید بھی پاک فضائیہ میں جا نا چاہتے تھے،ان کی خواہش تھی کہ وہ ایف -16 جنگی طیارے کے پائلٹ بنیں ۔اس لیے انہوں نےلاہور میں ابتدائی تعلیم حاصل کر نے کے بعد پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بننے کےلیے درخواست دی لیکن نظرکمزور ہونے کے باعث ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی ۔ پھرانہوں نے لاہورمیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سےانجیئیرنگ کی تعلیم حاصل کی،جنید جمشید نےکچھ عرصہ بطور انجئینرپاک فضائیہ میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔
جنید جمشید نے "وائٹل سائنز"کے نام سے میوزیکل گروپ بنایااور اس گروپ میں بطور لیڈنگ سنگر گاناشروع کیا۔انہوں نے اپنے گلوکاری کےکیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی جو بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔
ملی نغمے" دل دل پاکستان "نے جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،وہ تقریبا 15 سال گلوکاری کے شعبے سے وابستہ رہے ۔ان کے میوزک کیرئیر کے دوران ریلیز ہونے والی البمز میں "وائٹل سائنز ون"،" وائٹل سائنز ٹو"،"اعتبار"، "ہم تم"، "تمھارا اور میرا نام"، "اس راہ پر"اور دیگر شامل ہیں۔
2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اورگلوکاری چھوڑکر اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کردی ،وہ نعت خوانی کی جانب راغب ہو گئے ۔ ان کی پڑھی گئی نعتوں نے بھی بے انتہا مقبولیت حاصل کی اور یہی وجہ ہے کہ ان کی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔ جنید جمشید نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرامز کی میزبانی بھی کی ۔انہوں نے اسلام کی تبلیغ کے لیے مختلف ممالک کے دورے بھی کیے۔ 2007 میں انہیں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔
یاد رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو وہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا طیارہ فلائٹ نمبر661نمبر حادثے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دیگر مسافروں سمیت جنید جمشید اور ان کی دوسری اہلیہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- an hour ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 44 minutes ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago







